معروف بھارتی اداکارہ نے "بگ باس11"میں شرکت سے انکار کر دیا

معروف بھارتی اداکارہ نے

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ دیولینا بھٹارجی نے مشہور ریالٹی شو "بگ باس11"میں شرکت سے انکار کر دیا۔ 

انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے "بگ باس11"میں شمولیت اختیار کرنے کی آفر کی گئی ہے لیکن میں نے فی الوقت شو کا حصہ بنے سے انکار کر دیا ہے۔
دیولینا بھٹارجی نےانٹر ویو میں کہا کہ میں سلمان خان کے ساتھ کام کر نا چاہتی ہوں لیکن ابھی "بگ باس11" کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر موقع ملا تو ڈانس شو یا خطروں کے کھلاڑٰ ی کا حصہ ضرور بنوں گی۔