سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کے دوران" لو" لگ گئی

سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کے دوران

ممبئی: معروف اداکار سلمان خان کو فلم " ٹائگر زندہ ہے" کی شوٹنگ کے دوران "لو" لگ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان آج کل فلم " ٹائگر زندہ ہے" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ابو ظہبی میں کی جا رہی ہے اور متحدہ عرب امارات  کی شدید گرمی کے باعث فلم کی شوٹنگ میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
گزشتہ روز ابو ظہبی کادرجہ حر ارت 50ڈگری سے بڑھ گیاجس کے باعث سلمان خان کو" لو" لگ گئی۔ ڈاکٹر نے سلمان خان کی طبعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو آرام کرنے کی ہدایت دی لیکن سلما ن خان نے ڈاکٹر کی ہدایت کو نظر انداز کر تے ہوئے فلم کی شوٹنگ برقرار رکھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔