روہنگیا مسلمانوں کیلئے نئی مصیبت، مودی بھی میانمار پہنچ گیا

روہنگیا مسلمانوں کیلئے نئی مصیبت، مودی بھی میانمار پہنچ گیا

نیپائیڈا:روہنگیا مسلمانوں کی مصیبتوں میں اضافہ ٗ ہزاروں مسلمانوں کا قاتل مودی بھی میانمار پہنچ گیا۔

اطلاعات کے مطابق ابھی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری تھا کہ ان کیلئے ایک اور مصیبت میانمار پہنچ گئی ۔ گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قاتل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج میانمار پہنچ گیا جہاں پر وہ مسلمانوں کیخلاف مزید کسی سازش کرے گا۔ مودی چین میں منعقدہ برکس اجلاس میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے بعد میانمار پہنچاجہاں وہ میانمار کے صدر ہیٹن کیاؤ سے ملاقات کرے گا اورمسلمانوں کیخلاف نئے لائحہ عمل پر غور کریں گے


مودی میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش رہنے والی نوبل انعام یافتہ خاتون رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات اور ہندو مندر کا دورہ بھی کرے گا۔ بھارت کی جانب سے میانمار میں ایک اور سہہ فریقی ہائی وے منصوبہ بھی زیرغور ہے جس کے تحت بھارت، تھائی لینڈ اور میانمار کو باہم منسلک کیا جائے گا۔