رضا مراد کی رنویر سنگھ پر تھپڑوں کی بارش

رضا مراد کی رنویر سنگھ پر تھپڑوں کی بارش

ممبئی:  رضا مراد نے رنویر سنگھ پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، رنویر سنگھ اور رضا مراد ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم ”پدماوتی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی عکسبندی کے دوران ایک منظر میں رضا مراد نے رنویر کو تھپڑ مارنا تھا جب منظرحقیقت سے قریب تر نہ عکسبند ہوسکا تو ہدایتکار نے ری ٹیک لیا لیکن اس کے باوجود بھی منظر صحیح سے عکسبند نہ ہو سکا تو ایک بار پھر ری ٹیک لیاگیا۔

رنویر نے رضا مراد کے 24 تھپڑ کھائے تب جا کر ہدایتکار نے اوکے کی آواز لگائی تاہم اس دوران بے چارے رنویر کا گال لال ٹماٹر کی طرح سرخ ہوچکا تھا۔

مصنف کے بارے میں