فرینکفرٹ میں دوسری عالمی جنگ کا ایک بم برآمد، علاقے سے 60 ہزار افراد کا انخلا

فرینکفرٹ میں دوسری عالمی جنگ کا ایک بم برآمد، علاقے سے 60 ہزار افراد کا انخلا

برلن: جرمن شہر فرینکفرٹ میں دوسری عالمی جنگ میں پھینکا   گیا ایک بم ملنے پر علاقے سے  60 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق فرینکفرٹ کے فائربریگیڈ کے محکمے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 1.8 ٹن وزن کا یہ بم 1300 کلوگرام دھماکا خیز مواد کا حامل ہے۔ یہ بم جس علاقے سے ملا ہے، وہ شہر کا انتہائی گنجان آباد علاقہ ہے۔

جرمنی میں دوسری عالمی جنگ میں اتحادی فوجوں کی جانب سے گرائے گئے بموں کے ملنے کے واقعات تواتر سے دکھائی دیتے ہیں، تاہم ایسے کسی واقعے میں ایک علاقے سے اتنے زیادہ افراد کو نکالنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس بم کو ناکارہ بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں