مسلم لیگ(ن) این اے 120میں انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کر رہی ہے : الیکشن کمیشن

مسلم لیگ(ن) این اے 120میں انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کر رہی ہے : الیکشن کمیشن

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) این اے 120میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے 

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کے کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر چیف الیکشن کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومتی جماعت نے ضابطہ اخلاق کو 'گپ بنا رکھا ہے۔


سردار محمد رضا نے کہا کہ بلال یاسین لاہورضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور اگر حکومتی جماعت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گی تو باقی لوگ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلال یاسین خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو نااہلی کے لئے شوکاز جاری کریں گے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی ریلی میں شرکت کرنے پر بلال یاسین سے7 ستمبر تک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جواب طلب کرلیا۔