مایہ ناز کرکٹرز پر مشتمل ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی

مایہ ناز کرکٹرز پر مشتمل ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی

لاہور: پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے انتظار کی گھڑیاں جلد شروع ہو چکی ہیں۔ شائقین کرکٹ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کو پاکستان میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ جبکہ خبر سامنے آئی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سے تین میچوں کی سریز کھیلنے کے لیے ورلڈ الیون کی ٹیم 11ستمبر کو پاکستان آئے گی۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق فا ف ڈوپلیسی کی کپتانی میں ورلڈ الیون کی ٹیم 11ستمبر کو لاہور ائیر پورٹ پہنچے گی۔لاہور آکر فاف ڈوپلیسی پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ پاکستان آنے سے متعلق اپنے احساس پر بھی بات کریں گے۔ورلڈ الیون کی ٹیم 11ستمبر کی شام کو ہی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کرے گی۔آج آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم نے بھی قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔