دشمن کی گولیاں ختم ہو جائینگی لیکن ہمارے جوانوں کی چھاتیاں ختم نہیں ہوں گی : آرمی چیف

دشمن کی گولیاں ختم ہو جائینگی لیکن ہمارے جوانوں کی چھاتیاں ختم نہیں ہوں گی : آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاکستان کے دشمن جو مشرق یا مغرب میں ہیں، وہ میری یہ بات جان لیں کہ ان کے بارود اور گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن ہمارے جوانوں کی چھاتیاں ختم نہیں ہوں گی۔

پاک فوج نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے خصوصی پروگرام کا پرومو جاری کردیاگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ہونے والے ٹوئٹر پیغام کے مطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب 6 ستمبر کی رات 8 بجے شروع ہوگی جسے لائیو نشر کیا جائے گا۔ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا کچھ حصہ بھی دکھایا گیا ہے


یاد رہے کہ 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے طور پر ہر سال اُن شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی سالمیت اور یکجہتی کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔