بھارت نے برما کے مسلمانوں کو واپس بھیجنا شروع کر دیا

بھارت نے برما کے مسلمانوں کو واپس بھیجنا شروع کر دیا

نئی دہلی: برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر جہاں دنیا بھر میں مذمت کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں مودی حکومت نے بھارت میں موجود 40ہزار روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو برما میں واپس بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرا مودی کے دورہ برما کے دوران انڈین وزیر مملکت کرن رجیجو نے کہا ہے کہ بھارت میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کو برما واپس بھیجنے کی کارروائی قانون کے مطابق ہو گی ،روہنگیا کے 40ہزار مسلمان بھارت میں غیر قانونی طور پر ہندوستان میں رہ رہے ہیں ،مودی سرکار انہیں میانمار واپس بھیجنے کی کارروائی کر رہی ہے اور یہ کارروائی مکمل طور پر قانون کے مطابق ہو گی۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم آج سے ایک روزہ دورے پر برما پہنچ رہے ہیں۔