قومی ٹیم مئی 2018 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال مئی میں انگلینڈ کا دوسرہ کرے گی۔ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ٹیموں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

شیڈول کے مطابق قومی ٹیم آئندہ برس مئی میں انگلینڈ کا مختصر دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 24 مئی 2018 سے لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون 2018 سے ایمرالڈ ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔