سعودی عرب اور اتحادیوں کی پابندیاں توڑ دیں گے: قطر

سعودی عرب اور اتحادیوں کی پابندیاں توڑ دیں گے: قطر

دوحہ: خلیجی ریاست قطر نے کہا ہے کہ اس کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی عائد کردہ پابندیوں کے تناظر میں اربوں ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی ایک نئی قطری بندرگاہ ان اقتصادی زنجیروں کو توڑنے میں مدد دے گی۔

یہ بات ملکی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہی۔ قطر کو تجارتی حوالے سے دنیا کے ایک سو پچاس ممالک کے ساتھ جوڑنے والی حمد پورٹ نے ابتدائی طور پر اپنا کام گزشتہ دسمبر میں شروع کر دیا تھا۔ لیکن سرکاری طور پر اس نئی بندرگاہ کا افتتاح منگل پانچ ستمبر کو کیا گیا۔

اس تقریب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں