سرخ گوشت سے ذیابیطس، بلند فشار خون، جوڑوں کے درد اور کینسر کا خطرہ

سرخ گوشت سے ذیابیطس، بلند فشار خون، جوڑوں کے درد اور کینسر کا خطرہ

امریکا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سرخ گوشت ذیابیطس، بلند فشار خون اور   جوڑوں کے درد اور کینسر کا موجب بن سکتا ہے۔

ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہو ا ہے کہ گائے یا بڑے جانور کے گوشت میں کولیسٹرول کی مقدار سفیدگوشت کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے, اس لیے ذیابیطس، بلند فشار خون اور جوڑوں کے درد میں مبتلا لوگ سرخ گوشت، کلیجی، گردے، مغز کھانے سے اجتناب کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سرخ گوشت کم مقدار میں اور بار بی کیو   کی صورت میں خوب پکا کر کھایا جائے تو اس کے نقصانات دیگر اقسام میں پکائے جانے والے گوشت کی نسبت کم ہو جاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں