روسی صدر نے مزید امریکی سفارت کاروں کو نکالنے کا عندیہ دے دیا‎

روسی صدر نے مزید امریکی سفارت کاروں کو نکالنے کا عندیہ دے دیا‎

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے دھمکی دی ہے کہ روس میں امریکی سفارتی عملے کے ارکان میں سے مزید 155 سفارت کاروں کو بے دخل کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت روس میں امریکی سفارتی عملے کی تعداد 455 ہے۔

صدر پوٹن نے کہا کہ یہ روس کا استحقاق ہے کہ وہ کتنی بڑی تعداد میں امریکی سفارت کاروں کو اپنے ہاں قیام کی اجازت دیتا ہے۔ روس اپنے ہاں امریکی سفارت کاروں کی تعداد میں یکم ستمبر سے پہلے ہی ایک بار کمی کر چکا ہے۔

صدر پوٹن نے اپنا یہ نیا بیان چینی ساحلی شہر شیامن میں پانچ بڑی ترقی پذیر معیشتوں والے ممالک کی تنظیم برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

مصنف کے بارے میں