محرم الحرام کی آمد ، کراچی کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز کا اہم اجلاس

محرم الحرام کی آمد ، کراچی کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز کا اہم اجلاس
کیپشن: image by facebook

کراچی:محرم الحرام کی آمد کے موقع پر ڈی جی رینجرز کی صدارت میں سیکیورٹی کا اہم اجلاس ، میجر جنرل محمد سعید نے علما اکرام کو قیام امن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی رینجرز نے علما کے وفد کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔