وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج 8 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیئے جانے کا امکان

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج 8 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
کیپشن: پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس کے دوران وزارتوں اور ڈویژنز کے صوابدیدی فنڈز کی واپسی سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مطابق وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے گی۔

اجلاس کے دوران بیرون ملک غیر قانونی سرمایہ کی واپسی سے متعلق ٹاسک فورس اور ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے وزارت انسانی حقوق سفارشات پیش کرے گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے قائم مقام سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

آج کے اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم کے حوالے سے ٹاسک فورس بھی اپنی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ چیف کمشنر افغان مہاجرین کی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران پاک-چین جوائنٹ ریسرچ سینٹر برائے ارتھ سائنسز کے قیام کے معاہدہ کی منظوری بھی دی جائے گی۔