اسد عمر نے نومنتخب صدر عارف علوی سے ٹریٹ مانگ لی

اسد عمر نے نومنتخب صدر عارف علوی سے ٹریٹ مانگ لی
کیپشن: نہاری تو آپ نے ابھی تک نہیں کھلائی اب صدر بننے کی ٹریٹ تو دے دو، اسد عمر۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیر خزانہ اسد عمر نے نو منتخب صدر عارف علوی سے صدر بننے پر ٹریٹ مانگ لی۔تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی 353 ووٹوں کی واضح اکثریت سے13 ویں صدر مملکت منتخب ہو گئے جس کے بعد وزیر خزانہ اسد عمر نے عارف علوی سے ٹریٹ مانگ لی۔

ab017ef63832d791c391f7ed4ce95bec

انہوں نے ٹوئٹر پرعارف علوی کو صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹر صاحب فائنل والی نہاری تو آپ نے ابھی تک نہیں کھلائی اب صدر بننے کی ٹریٹ تو دے دو ۔

واضح رہے نو منتخب صدر عارف علوی 9ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔