شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کے معاملے میں نیا موڑ آ گیا ، کسے گرفتار کر لیا گیا ؟

شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کے معاملے میں نیا موڑ آ گیا ، کسے گرفتار کر لیا گیا ؟
کیپشن: فوٹو اے پی پی

کراچی:کراچی کے ہسپتال میں سب جیل قرار دیے گئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلوں کی مبینہ برآمدگی کیس کے سلسلے میں اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ سینٹرل جیل کوحراست میں لے لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شرجیل میمن کے ذاتی ملازمین سمیت 6 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن میں ہسپتال ملازمین اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں مشکوک سرگرمیاں نظر آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوٹیجز میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے جانے کے بعد ایک تھیلا نیچے جاتا نظر آرہا ہے پھر ایک گھنٹے سے دو گھنٹوں کے بعد واپس آتا ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف سیکریٹری سندھ نے شرجیل میمن کے خون ٹیسٹ کی رپورٹ کو مشکوک قرار دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے مکالمے کے دوران انہوں نے کہا کہ لگتا ہے رپورٹ میں ٹیمپرنگ ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس سب جیل اورہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجودہے، معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دیں گے۔