سعودی عرب میں واٹس ایپ پر حکومتی فیصلوں کا تمسخر اڑانا سائبر کرائم میں شمار

سعودی عرب میں واٹس ایپ پر حکومتی فیصلوں کا تمسخر اڑانا سائبر کرائم میں شمار
کیپشن: فائل فوٹو

ریاض:واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا ذرائع پرحکومتی فیصلوں یا سیاسی نظام کا تمسخر اڑانا ، استہزاء کرنا یا امن عامہ کو مخدوش کرنے کی کوشش کرناسائبر کرائم میں شمار ہوگا ۔

سعوی پبلک پراسیکیوٹر نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ سوشل میڈیا میں حکومتی فیصلوں یا سیاسی نظام کا تمسخر اڑانے والے پیغامات شیئر کرنا بھی جرم ہے جس پر 5سال قید اور 30ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

معاشرتی آداب، دینی تعلیمات اور اصولوں کے علاوہ اور دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت کرنا بھی سائبر کرائم میں شمار ہوگا۔ اس زمرے کے پیغامات ارسال کرنا، شیئر کرنا یا موبائل میں محفوظ کرنا بھی جرم ہے۔  

04bbc54d9dec6b5999be157651356ec6