وزیراعظم کو گیس کی قیمتوں میں 180فیصد اضافے کی تجویز

وزیراعظم کو گیس کی قیمتوں میں 180فیصد اضافے کی تجویز
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت پٹرولیم نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے گیس قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دیدیا۔

وزارت پٹرولیم نے وزیراعظم کو گیس کی قیمتوں میں 180فیصد کے ریکارڈ اضافے کی تجویز دی ہے۔وزارت پیٹرولیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ سابقہ حکومت نے 4سال تک گیس کی قیمتوں میں اضافہ روکے رکھا ،اگر اب بھی گیس کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارت پیٹرولیم کی تجویز پر انہیں گیس کی قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا کہہ دیا ہے۔