ایشیا کپ میں نظر انداز کرنے پر محمد حفیظ پھٹ پڑے ، پریس کانفرنس بلا لی

ایشیا کپ میں نظر انداز کرنے پر محمد حفیظ پھٹ پڑے ، پریس کانفرنس بلا لی
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: ایشیاءکپ 2018ءکیلئے قومی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے آج پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس میں وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیاءکپ 2018ءکیلئے گزشتہ روز 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا تو اس میں عماد وسیم اور محمد حفیظ کے نام شامل نہ تھے جس پر حفیظ کے مداحوں اور کرکٹ شائقین کی جانب سے حیرت، تعجب کا اظہار کیا گیا جبکہ تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

ایشیاءکپ کیلئے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر محمد حفیظ بھی دلبرداشتہ ہو گئے ہیں جنہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نومنتخب چیئرمین احسان مانی کو ناصرف شکووں سے بھرا خط لکھ دیا ہے بلکہ آج پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جس کے بعد یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ شائد وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ میں سرفراز احمد کو کپتان مقرر کیا گیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شعیب ملک، محمد عامر، شاداب خان، امام الحق،شان مسعود، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان، عثمان خان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔