نواز شریف نے فاسٹ فوڈ کھانے کی خواہش ظاہر کر دی

نواز شریف نے فاسٹ فوڈ کھانے کی خواہش ظاہر کر دی
کیپشن: فوٹو: فائل

راولپنڈی:سابق وزیر اعظم نواز شریف ن آ ج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کھانے میں کیا کھایا اس کی دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف آج جب العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت پہنچےتو وقفے کے دوران انہوں نے فاسٹ فوڈ کھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔خواہش کی تکمیل کیلئے چوہدری تنویر نے نوازشریف کیلئے فش برگر اور جوس منگوایا اور وقفے کے دوران نواز شریف کو جوس اور فش بر گر پیش کیاگیا جسے نواز شریف نے رغبت سے کھا یا۔

اس موقع پر موجود جاوید ہاشمی ، عرفان صدیقی ، مشاہد اللہ خان، بیرسٹر ظفر اللہ اور چوہدری تنویر نے بھی ان کے ساتھ لنچ کیا۔