گورنر ہاؤس سندھ کو عوامی تفریح کا مرکز بنانے کا اعلان

 گورنر ہاؤس سندھ کو عوامی تفریح کا مرکز بنانے کا اعلان

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کا وعدہ پورا کرتے ہوئے گورنر ہاﺅس سند ھ  کو عوامی تفریح کا مرکز بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ 7 ستمبر سے گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولا جائے گا جہاں فیملیز، طلباءاور سیاح گھومنے آ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی سیر کیلئے آنے والی فیملیز اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈز بھی لائیں تاکہ انہیں اندر داخل ہونے میں کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو سکے-

یاد رہے کہ الیکشن سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے تمام گورنرہائوسز کو عوامی تفریح گاہوں میں بدلنے کا اعلان کیا تھا۔