امریکی وزیرخارجہ نے مجھے واشنگٹن آنے کی دعوت دی ہے، شاہ محمود قریشی

امریکی وزیرخارجہ نے مجھے واشنگٹن آنے کی دعوت دی ہے، شاہ محمود قریشی
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد:ہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کےفروغ کیلیےکوششیں جاری رکھےگا ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کےفروغ کیلیےکوششیں جاری رکھےگا۔

کافی عرصےبعد امریکی عہدیدارنےپاکستان کادورہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں تعطل تھا،پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری تھی جو اب ختم ہونے کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے کوئی ڈومورکا مطالبہ نہیں کیا ۔امریکی وزیرخارجہ کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا۔مذاکرات میں پاکستان کا رویہ مثبت تھا.آج کی ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی.

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ نے مجھے واشنگٹن آنے کی دعوت دی ہے.جب اقوام متحدہ کے اجلاس میں جاؤنگا توامریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کرونگا۔انہوں نے افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج عندیہ ملا ہے امریکا افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کیلیےذہنی طورپرتیارہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا جان چکا ہے کہ  افغانستان کاحل سیاسی مذاکرات میں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میرا پہلا غیرملکی دورہ افغانستان کا ہوگا۔

انہوں نے کہا امریکا نے اپنی پالیسی پر ںطر ثانی کی ہے اور وہ ایک نئی سوچ کیساتھ آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا  ہم بھی ایک نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ہم بھی اپنی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لیں گے. ہمارا مقصد امن،استحکام اورمعاشی ترقی ہے.