پہلی مرتبہ امریکی وزیر خارجہ کی سیاسی ، فوجی قیادت سے اکٹھے ملاقات ہوئے:فواد چودھری

پہلی مرتبہ امریکی وزیر خارجہ کی سیاسی ، فوجی قیادت سے اکٹھے ملاقات ہوئے:فواد چودھری
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ، کہتے ہیں سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے کرپشن نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نیو ٹی وی کو خصوصی انٹرویو کے دوران نیا پنڈورا باکس کھول دیا ، کہتے ہیں کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے کوئی کرپشن نہیں کی ، رضا ربانی کو سیاست کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھیں گے ، نواز شریف اپنے کاروباری مفادات کی خاطر ملاقاتیں کرتے تھے ، ہم نے پاکستان کے مفاد میں فیصلے کرنے ہیں ۔

ہم لوکل گورنمنٹ میں ن لیگ اور اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر جانا چاہتے ہیں ، 70 برس کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعظم تین کمروں کے گھر میں رہ رہا ہے ، امریکی وزیر خارجہ کی آج سیاسی اور فوجی قیادت سے اکٹھی ملاقات ہوئی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ایک دن کے اندر 15 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں ، آج کی ملاقات میں پاک امریکہ مثبت تعلقات میں اہم پیشرفت ثابت ہوگی ، پہلے فوج سے الگ ملاقات ہوتی تھی ، فوج سے الگ ملاقات ہوتی تھی۔