صلاح الدین کیس، پنجاب حکومت نے عدالتی تحقیقات کی درخواست دیدی

صلاح الدین کیس، پنجاب حکومت نے عدالتی تحقیقات کی درخواست دیدی
کیپشن: ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: پنجاب حکومت نے اے ٹی ایم چوری کے ملزم کی پولیس حراست میں ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کے لیے درخواست دے دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر سلامت نے جوڈیشل انکوائری کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو دی۔

پنجاب حکومت کے مطابق واقعے پر ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ڈی ایس پی سمیت دیگر ملوث اہلکاروں کو معطل بھی کیا جا چکا ہے جس کے بعد صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ خان کی سربراہی میں کی جا رہی ہیں جب کہ ایس ایچ او سمیت مطلوب اہلکار ضمانت کرانے کے بعد شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔