وزیراعظم کی سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کی تردید

وزیراعظم کی سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کی تردید
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کی تردید کر دی ، کہا کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس کا مقصد پبلک سیکٹر کے ہسپتالوں میں جدید اصلاحات لانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اسپتال سرکاری ہی رہیں گے اوریہ آرڈیننس ہمارے اسپتالوں کے اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے۔

0d9855225d9b6eca423b686bea734111

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں بہتر انتظامات کی بدولت ہی مریضوں کو سہولتیں ملیں گی۔گزشتہ روز صوبائی  وزیر صحت  ڈاکٹر  یاسمین  راشد  نے بھی  پنجاب  کے سرکاری میڈیکل  ٹیچنگ  اسپتالوں  کی نجکاری کی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پنجاب کے کسی بھی میڈیکل ٹیچنگ اسپتال کی نجکاری کی گئی ہے اور نہ ہی کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ سے اسپتالوں کو صرف  با اختیار بنا کر مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ڈاکٹر  یاسمین راشد نے کہا کہ  ایم ٹی آئی ایکٹ  کے نام  پرعوام  کو گمراہ  کرنے کی  سیاست  سے گریز کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ  کسی  بھی شرپسند عناصر کو ایم ٹی آئی  کے  نام  پر سرکاری  ہسپتالوں میں غریب عوام کے علاج معالجہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔