حکومت کشمیر فروش ہے ، قوم کو بے وقوف مت بنائیں :ریحام خان

حکومت کشمیر فروش ہے ، قوم کو بے وقوف مت بنائیں :ریحام خان
کیپشن: image by twitter

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے حکومت اس لیے نہیں چل رہی کیونکہ وہ ہر وقت ٹی وی دیکھتے رہتے ہیں۔

ریحام خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کو ہر بات یا تو ٹی وی سے پتہ چلتی ہے یا بیوی سے ۔

انہوں نے موجودہ پاکستانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کمال سفارتکاری! یہ حکومت کشمیر فروش ہے، نہ تو حکومت کشمیر پر کچھ کر رہی اور نہ ہی کچھ کرنا چاہتی ہے۔

عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے سیلیکٹڈ وزیراعظم اسلام آباد میں کھڑا ہو جاتا ہے اور وزیر خارجہ عمر کوٹ کے جلسے میں اور ملتان کی پریس کانفرنس میں کشمیر آزاد کروانے کی باتیں کرتا ہے۔

2d41d69349f700de53738a1f29a3471d

انہوں نے کہا کہ لوگ اب ان ڈراموں سے تنگ آ چکے ہیں، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ یہ لوگ کبھی بھینسیں بیچ رہے ہیں، کبھی سڑکوں پر کھڑے ہو رہے ہیں۔پاکستان کی سڑکوں پر کھڑے ہونے سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو جائے گا۔

آپ لوگ اس معاملے پر نہ تو مقابلہ کر سکے ہیں اور نہ ہی کر سکتے ہیں, اس لیے ہم نے آپ کو کہا کہ آپ سب لوگ پپو ہیں اور کشمیر فروش ہیں۔اس لیے کیونکہ کشمیر کے ساتھ راتوں رات یہ ہو گیا لیکن آپ لوگوں نے اس پر کچھ نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جن کی وزارت عظمیٰ پر نظر ہے وہ جا کر عمر کوٹ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو رہے ہیں اور یہ بآور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دیکھو میں کھڑا ہو سکتا ہوں۔

آپ میرا منہ نہ کُھلوائیں کہ عمر کوٹ میں ہندؤوں کو کیسے رہنا پڑتا ہے ،  مودی نے راتوں رات کشمیر آپ سے لے لیا اور اب آپ مودی کو گالیاں دے کر یا مودی کو بُرا بھلا کہہ کر کشمیر واپس نہیں لے سکتے لہٰذا ہمیں بے وقوف بنانا بند کریں۔