مصر کے سابق صدر کے بیٹے عبداللہ مرسی انتقال کر گئے

مصر کے سابق صدر کے بیٹے عبداللہ مرسی انتقال کر گئے
کیپشن: مرسی فیملی کی جانب سے بھی عبداللہ مرسی کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ عرب نیو نیوز

قاہرہ: مصر کے سابق صدر محمد مرسی مرحوم کے سب سے چھوٹے بیٹے عبداللہ مرسی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر محمد مرسی کے بیٹے عبداللہ مرسی کی عمر 25 سال کے لگ بھگ تھی۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مرسی فیملی کی جانب سے بھی عبداللہ مرسی کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔

عبداللہ مرسی اپنے والد کی اچانک موت کے بعد سے کئی طبی مسائل کا شکار تھے اور ان کی موت کار ڈرائیونگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

خیال رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے منتخب صدر تھے۔ انہیں 2013 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کر لیا گیا اور وہ جب سے ہی قید میں تھے لیکن رواں سال 17 جون کو عدالت میں دوران ٹرائل ان کی اچانک موت واقع ہوئی۔