حق خود ارادیت تک ہماری جنگ جا ری رہے گی، کشمیری حریت رہنما کا مودی کو پیغام

حق خود ارادیت تک ہماری جنگ جا ری رہے گی، کشمیری حریت رہنما کا مودی کو پیغام

جمو ں کشمیر : حریت رہنما غلام محمد صفی نے بھارت کیخلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا مودی اپنا گھناﺅنا اقدام واپس لینے کا اعلان کر بھی دے ہماری جنگ جاری رہے گی ۔


تفصیلات کے مطابق نہتے کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے حریت رہنما غلام محمد صفی نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس کیلئے عملی اقدام کرے ،مقبوضہ کشمیر میں امداد پہنچانے کیلئے عالمی اداروں کو متوجہ کریں .

حریت رہنما غلام محمد صفی نے اعلان کیا کہ حق خود ارادیت تک ہماری جنگ جا ری رہے گی ،بات چیت کا وقت گزر گیا، اب حق خود ارادیت کے طریقہ کار پر بات ہونی چاہیے ۔