کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک جنگ جاری رہے گی :ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک جنگ جاری رہے گی :ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک دفعہ پھر دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک جنگ جاری رہے گی ,مودی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر عالمی مسئلہ بن گیا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کشمیر کی وجہ سے فوج 72سال سے جنگ کی حالت میں ہے ،مودی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر عالمی مسئلہ بن گیا ہے ،بدقسمتی سے دنیا نے دیگر مسائل کی طرح کشمیر پر توجہ نہیں دی ،ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک یہ جنگ جاری رہے گی ۔

آصف غفور نے کہا کشمیریوں سے یکجہتی کا جذبہ صرف فوج تک محدود نہیں ،پاکستانی ڈاکٹرز کا کشمیر جانے کا اعلان مثبت اقدام ہے ،قومی جذبہ ملکی دفاع کیلئے بہت ضروری ہے ،دہشتگردی کیخلاف پاکستانیوں نے 81ہزار سے زائد افراد نے جانوں کا نظرانہ پیش کیا ،انہوں نے کہا زندہ قومیں اپنے شہداءکو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ،سویلین شہیدوں اور زخمیوں کی تعداد فورسز کی تعداد سے زیادہ ہے ،6ستمبر کو ہونے والی مرکزی تقریب صبح ساڑھے 8بجے جی ایچ کیو میں ہوگی .

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان جیسا کوئی ملک ،کوئی عوام اور کوئی فورسز نہیں ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی ،شہادت کا جذبہ صرف فورسز تک محدود نہیں ،شہید کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمہ داری ہے ،عوام سے اپیل ہے کہ تمام شہداءکے گلی محلوں میں ضرور جائیں ۔