معروف اداکار عابد علی انتقال کر گئے

معروف اداکار عابد علی انتقال کر گئے

کراچی :پاکستان ٹی وی ڈرامہ کے معروف اداکار عابد علی انتقال کرگئے۔


تفصیلات کے مطابق عابد علی گزشتہ کئی روز سے شدید علیل تھے ،انہیں گزشتہ ماہ جگر کے عارضے کے باعث ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ،چند روز قبل ان کی صاحبزادی نے یہ انکشاف کیا تھا کہ ڈاکٹرز نے عابد علی کی صحت یابی کو تقریباً ناممکن قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ روز بھی عابد علی کے انتقال کی افواہیں سامنے آئی تھیں لیکن اب ان کی اہلیہ اداکارہ رابعہ عابد نے تصدیق کی ہے کہ عابد علی اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار عابد علی 80 اور 90 کی دہائی سے کئی مقبول ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جن میں 'پیاس'، 'دوریاں'، 'دشت'، 'مہندی'، 'دیار دل' اور دیگر شامل ہیں۔