ملک بھر کے دریاؤں، آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری

WAPDA, report, water situation, rivers, reservoirs, Pakistan

اسلام آباد: واپڈا نے ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 92 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک ہے ۔ منگلا میں پانی کی آمد 17 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 43 ہزار کیوسک ہے ۔ چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 91 ہزار 200 اور اخراج ایک لاکھ 64 ہزار کیوسک ہے ۔

ترجمان واپڈا نے مزید بتایا کہ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 32 ہزار 600 کیوسک ہے ۔ نوشہرہ پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک ہے ۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 53 لاکھ 85 ہزار ایکڑفٹ ہے ۔ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 40 لاکھ 25 ہزار ایکڑفٹ ہے ۔ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 7ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔

واضح رہے کہ تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 95 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔