نئے آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم شہبازشریف جنرل باجوہ کے ساتھ مشاورت سے کریں گے: وزیر دفاع 

نئے آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم شہبازشریف جنرل باجوہ کے ساتھ مشاورت سے کریں گے: وزیر دفاع 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم شہباز شریف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مشاورت سےتعینات کریں گے۔ جنرل راحیل شریف اور جنرل باجوہ کی تعیناتی میں بھی میرا کردار تھا۔ اب تیسری بار مجھے یہ موقع مل رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف  نے نیو نیوز کے پروگرام 'بولو طلعت حسین کے ساتھ'میں گفتگو کرتے کہا کہ  فوج کی طرف سے نئے  پانچ نام آئیں گے ان ناموں میں سےآرمی چیف کیلئے  وزیراعظم  کوئی نام چنیں گے ۔پانچوں نام ادارے نے دینے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ پانچوں نام جو  اس وقت سنیارٹی لسٹ میں ہیں قابل احترام ہیں انہوں نے فوج میں زندگی گزاری ہے۔

مصنف کے بارے میں