پانامہ کا جو بھی فیصلہ ہو گا فوج سمیت سب کو قبول ہو گا، آئی ایس پی آر

پانامہ کا جو بھی فیصلہ ہو گا فوج سمیت سب کو قبول ہو گا، آئی ایس پی آر

لندن :پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے فوج سمیت سب کو قبول ہوگا. دی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا  پانامہ کا جو بھی فیصلہ وہ گا فوج سمیت سب کو قبول ہو گا ۔جنرل راحیل شریف کے بارے میں اب کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد میں جنرل (ر) راحیل شریف کی تقرری پاکستانی ریاست کا فیصلہ ہے، پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے فوج سمیت سب کو قبول ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان،  سعودی عرب اور ایران کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتا ہے، جبکہ سعودی اتحاد میں راحیل شریف کی بطور سربراہ تقرری پاکستانی ریاست کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’آپریشن ردالفساد کے تحت مدرسہ اصلاحات پر کام ہو رہا ہے، جبکہ آپریشن کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوں گے.

انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کو شکست دی، آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف شروع کیا گیا ہے جس کے نتائج جلد آنا شروع ہوں گے۔ آپریشن کے تحت مدرسہ اصلاحات پرکام ہورہا ہے اور اصلاحات کیلئے مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت اور افغانستان سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان پراکسی وارپریقین نہیں رکھتا اور نہ ہی خطے میں کشیدگی چاہتا ہے۔