کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گھر پر چٹان گرنے سے 5افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گھر پر چٹان گرنے سے 5افراد جاں بحق

کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں گھر پر پہاڑ سے چٹان گر گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چٹان گرنے سے 5افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق گلشن غازی میں گھر پر پہاڑ سے پتھر گرا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گھر میں 6سے 7افراد موجود تھے۔

ریسکیو اہلکاروں کی امدادی کارروائیاں جائے وقوعہ پر جاری ہیں، ملبے میں 3 سے 4 افراد ابھی دبے ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں مکان مالک ضمیر گل، اس کا بیٹا اور بچی شامل ہیں۔

ملبے سے ضمیر گل کی بیوی اور ایک بچی کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، جن کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے