پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے والے مقبوضہ کشمیر کے کرکٹرز کو حراست میں لے لیاگیا

پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے والے مقبوضہ کشمیر کے کرکٹرز کو حراست میں لے لیاگیا

اننت ناگ : بھارتی مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کرکٹ یونیفارم پہن کر پاکستا ن کا قومی ترانہ پڑھنے والے کشمیر کرکٹرز کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔
سنٹرل کشمیر ڈپٹی انسپکٹر جنرل غلام حسن بھٹ کے مطابق لڑکے پولیس اسٹیشن میں ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ تمام کے تما م گیارہ کرکٹرز حراست میں لے لیے گئے ہیں ۔
کشمیر ی کرکٹرز کے حق میں پولیس اسٹیشن کے سامنے سینکڑوں کشمیر نوجوانوں نے مظاہرہ بھی کیاگیا۔واضح رہے کہ 2اپریل کو کشمیر کرکٹرز نے ہندوستانی وزیراعظم مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ پہن کر پاکستانی قومی ترانہ پڑھا تھا ۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تھی ۔بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کا وفد آج کشیمر جائے گا۔