ملازمین کو سالانہ چھٹیوں کی تنخؤاہ چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ادا کرنی ضروری ہے

ملازمین کو سالانہ چھٹیوں کی تنخؤاہ چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ادا کرنی ضروری ہے

 دبئی: متحدہ عرب امارات کے وفاقی قانون کے مطابق ورکرکو اس کی سالانہ چھٹیوں کی تنخواہ اس کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل ہی ادا کرنی چاہیے ۔ 

متحدہ عرب امارات کے آرٹیکل 75(b)کے مطابق ، ”کوئی بھی ورکر، ملازمت میں سالانہ کے حساب سے 30 دن کی چھٹیاں لینے کا اہل ہوتا ہے ، تاہم اس صورت میں اس شخص کی ملازمت کو ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوجانا چاہیے “۔

خلیج ٹائمز کے مطابق آئین کے آرٹیکل 80 کے مطابق ”کسی کمپنی کے مالک کو ورکر کی سالانہ تعطیلات کے آغازسے قبل ہی اس کی اجرت دے دینی چاہیے ، ساتھ ہی ساتھ چھٹیوں کی رقم اس قانون کے دفعات کے مطابق نافذالعمل کرنی چاہیے۔