عمانی گلوکار نے بھارت میں جاری سنگنگ رئیلٹی شو میں جیت کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا ہے

عمانی گلوکار نے بھارت میں جاری سنگنگ رئیلٹی شو میں جیت کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا ہے

 مسقط:ہیثم محمد رفیع نوجوان عمانی گلوکار نے بھارت میں جاری سنگنگ رئیلٹی شو میں جیت کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق بھارتی نجی چینل اسٹار پلس پر لگنے والے شو ”دل ہے.

ہندوستانی“ میں کئی ممالک جن میں امریکہ اور روس شامل ہے، سے کئی مہارت رکھنے والے گلوکار آئے ہوئے تھے۔اس شو کے ججز میں کرن جوپر ، میوزک ڈائریکٹر شیکھر راوجینی ، ریپر بادشاہ اور سنگر شلمالی شامل تھے۔  

سنجے دلال ، جو کہ” ٹیلنٹ ہنٹرز عمان “ کے ڈائریکٹر ہیں ، انہوں نے ہیتھم کو اس رئلٹی گیم شومیں اسپانسر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ’’ مجھے معلوم تھا کہ ہیتھم محمد رفیع ہی گیم شو جیتے گا۔

میں اس کو ہمشہ یہی کہتا تھا کہ تم ہی فاتح ہو۔“ ہیتھم کے والد محمد رفیع ایک معروف سنگر ہیں اور اس کے استاد ہیں۔ہیتھم بچپن سے ہی ہندوستانی اور پاکستانیوں کے درمیان رہا تھا جس سے اس کی ہندی اور اردو اچھی ہوگئی ۔

آہستہ آہستہ اس نے ہندی میوزک میں اپنی دلچسپی پیدا کرلی .