امریکی صدر کی لاڈلی بیٹی کا بھی والد سے اختلافات کا اظہار

امریکی صدر کی لاڈلی بیٹی کا بھی والد سے اختلافات کا اظہار

واشنگٹن :امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ، ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کی پالیسیوں سے اختلاف بھی کرتی ہیں، اورعلیحدگی میں انہیں اپنا موقف بھی بتا دیتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد جان جاتے ہیں جب وہ ان کے کسی فیصلے سے متفق نہیں ہوتیں۔ایوانکا ٹرمپ نے کہا وقت ثابت کرے گا کہ انہوں نے اپنے والد کی مشیر کے طور پر اچھا کام کیا ہے اور انہیں یقین ہے ٹرمپ انتظامیہ کامیاب ہو گی۔سرکاری طور پر صدر کی معاون مقرر ہونے سے قبل صدر ٹرمپ کی سرکاری ملاقاتوں میں ایوانکا کی موجودگی کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے