برطانوی شہری نے صرف چودہ دن میں سائیکل پر براعظم عبور کر لیا

برطانوی شہری نے صرف چودہ دن میں سائیکل پر براعظم عبور کر لیا

آسٹریلیا:کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ صرف سائیکل چند دن کے اندر ہی پورا براعظم کو ئی عبور کر سکتاہے نہیں نا مگر اب یہ ممکن ہو گیاہے ۔ برطانوی سائیکل سوار نے مشرقی آسٹریلیا سے مغربی آسٹریلیا تک ہزاروں میل کا فاصلہ تقریباً ایک ماہ میں طے کر لیا۔

سیام جنٹاکیریکٹ ، جو آسٹریلیا کو عبور کرنے دوران ہی 14 سال کا ہوا ہے، نے تقریباً100 میل روزانہ کا سفر کر کے 29 دن میں اپنا سفر مکمل کیا۔
سیام سڈنی سے پرتھ تک 3000 میل کے سفر کے دوران ایک ٹرک سے ٹکراتے ٹکراتے بچا۔

کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے کے باعث اسے ایک دن ہسپتال بھی رہنا پڑا۔اس سفر کے دوران سیام کی ماں تانیہ جیفرے بھی اپنی گاڑی میں اس کے پیچھے پیچھے رہی۔
سیام نے اپنے سفر کا اختتام ساحل پر سمندر کے پانی کےاندر جا کر کیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے اب اپنے  پروفیشنل سائیکلسٹ بننے کی امید ہوگئی ہے۔