نقل کی روک تھام کیلئے پورے ملک میں ایمرجنسی لگائی جائے: خورشید شاہ

نقل کی روک تھام کیلئے پورے ملک میں ایمرجنسی لگائی جائے: خورشید شاہ

سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نقل کے کلچر پر زیرو ٹالرنس ہونی چاہیئے۔ انٹر کے امتحانات کا سینٹر ایک ہونا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں ہمارا معاشرہ پڑھا لکھا معاشرہ ہو۔ نقل کی روک تھام کیلئے پورے ملک میں ایمرجنسی لگائی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا پلاسٹک کی تھیلیاں ماحول کو تباہ اور کچرے میں اضافے کا سبب ہیں۔ حکومت سندھ پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کے لیے قانون بنائے۔

حکومت سندھ کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے جاری کردہ وائٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ایم کیو ایم کا وائٹ پیپر جاری کرنا سورج کو چراغ دکھانا ہے۔ ان کے کچھ لوگ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں کچھ بھاگ گئے اور کچھ ارب پتی بن گئے۔ میں سیاستدان ہوں منہ نہ کھلوائیں یہ لوگ تو بھتے کیلئے فیکٹری کو آگ لگا دیتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں