سرگودھا: 20 افراد کا قتل، عدالت نے ملزمان کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

سرگودھا: 20 افراد کا قتل، عدالت نے ملزمان کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

سرگودھا: سرگودھا کے نواحی گاؤں 95 شمالی کی درگاہ پر قتل ہونے والے 20 افراد کے جرم میں گرفتار مرکزی ملزم عبدالوحید، آصف اور ظفر کو انتہائی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملزموں کے چہرے کپڑے سے ڈھانپ دئیے گئے تھے۔ پولیس نے عدالت سے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پولیس کا مؤقف تھا کہ ملزمان سے 20افراد کے قتل کی تفتیش کرنی ہے جبکہ اعلیٰ قتل بھی برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل بھی ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا اب 9 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو عدالت میں 12 اپریل کو پیش کیا جائے گا۔ عدالت میں ملزمان کی پیشی کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے اور عدالت کے اطراف میں راستے بھی بند کر دیئے گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں