روس کے شہر رستوف آن دون میں دھماکا، ایک شہری زخمی

روس کے شہر رستوف آن دون میں دھماکا، ایک شہری زخمی

ماسکو: پولیس کے مطابق روس کے شہر رستوف آن دون میں ایک اسکول قریب دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امدادی ٹیموں نے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے ایک بے گھر شخص کو پیکٹ ملا جسے اس نے چیک کرنے کی کوشش کی تو اس دوران دھماکا ہو گیا۔ واضح رہے گزشتہ دنوں زیرِ زمین ٹرین اسٹیشن میں ہونے والے دھماکوں میں 11 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں