اوکاڑہ: ساتھیوں کو چھڑانے کے لئےڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ،2ڈاکو ہلاک

اوکاڑہ: ساتھیوں کو چھڑانے کے لئےڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ،2ڈاکو ہلاک

اوکاڑہ :ساتھیوں کو چھڑانے کے لئےڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی، دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ ایس ایچ اوسمیت دوواہلکارزخمی بھی ہوئے. دونوں ڈاکوؤں کو شہریوں نے گزشتہ ہفتے ڈکیتی کے دوران پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا.پولیسگرفتار ڈاکوؤں کو شناخت کے لیے لے جارہی تھی کہ ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت دواہلکار زخمی جبکہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت نام بدر منیر اور اسد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس وین پر حملہ کرنے والے ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ ایک ہفتہ قبل ہلاک ہونے والے دو ڈاکووں نے فیصل آباد روڈ پر جنرل سٹور پر ڈکیتی کی مزاحمت پر دوسگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ جس پر شہریوں نے موقع پر ہی ڈاکووں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالاجس کے بعد ڈاکووں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

مصنف کے بارے میں