پوری قوم کو مصباح کو اچھی طرح سے رخصت کرنا چاہیے، وسیم اکرم

پوری قوم کو مصباح کو اچھی طرح سے رخصت کرنا چاہیے، وسیم اکرم

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے مصباح الحق کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کہا پاکستان کے لیے مصباح الحق کی بڑی خدمات ہیں پوری قوم کو مصباح کو اچھی طرح سے رخصت کرنا چاہیے۔


انہوں نے کہا مصباح الحق نے پاکستان کو سب سے زیادہ میچز جتوائے ہیں اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد جس طرح اس نے ٹیم کو اٹھانے میں بڑا کردار ہے۔ اس کے علاوہ وزڈن لسٹ میں مصباح کا نام آنا بھی پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں