جعلی ڈگری، امریکی طلبا نے پرنسپل کو مستعفیٰ ہونے پر مجبور کر دیا

جعلی ڈگری، امریکی طلبا نے پرنسپل کو مستعفیٰ ہونے پر مجبور کر دیا

کینساس: صحافت میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ حقائق سامنے لانے والا ہر کوئی صحافی ہوتا ہے۔ ریاست کینساس میں اسکول کے طلبا نے اخبار نکالا اور پرنسپل کی تعلیمی قابلیت کا پتہ چلا ڈالا۔ پرنسپل کی ڈگری ہی جعلی نکل آئی۔

تین ہفتے کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ پرنسپل ایمی رابرسٹن نے جس کالج سے تعلیم حاصل کی تھی اس کا امریکی محکمہ تعلیم سے ایکریڈیشن نہیں۔

پٹسبرگ ہائی اسکول سے شائع ہونے والے اخبار 'بوسٹر ریڈکس' میں پرنسپل کی تعلیمی داستان چھپی تو شرمندہ پرنسپل حقیقت کا اعتراف کرتی ہوئی مستعفیٰ ہو گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں