لولیا وینتر نے ’’لگ جا گلے‘‘ گانا گاکر سب کو حیران کردیا

لولیا وینتر نے تقریب میں ’’لگ جا گلے‘‘ گانا گاکر سب کو حیران کردیا

لولیا وینتر نے ’’لگ جا گلے‘‘ گانا گاکر سب کو حیران کردیا

ممبئی:   لولیا وینتر نے تقریب میں ’’لگ جا گلے‘‘ گانا گاکر سب کو حیران کردیا. لولیا وینتر جو ان دنوں معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار ہمیش رشمیا کے ساتھ گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں لولیا اپنی آواز کا جادو جگائیں گی اور بہت جلد لولیا کا نیا البم بھی آنے والا ہے.

دبنگ خان اور رومانیہ کی ماڈل کے درمیان کیمسٹری کے تو کافی چرچے ہیں اور کئی بار دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تقریبات میں نظر بھی آتے ہیں، بھارتی میڈیا میں قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ لولیا نے گانا سلمان خان کے لیے گایا ہے اور ان کے دل میں آج بھی سلمان کے لیے بے پناہ محبت ہے تاہم لولیا نے گانا سلمان خان کے لیے گیایا یا کسی اور کے لیے یہ لولیا ہی بہتر جانتی ہیں۔