لاہور: اداکارہ نور کے خلع کے دعوے پر ان کے شوہر نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ ولی حامد نے یکطرفہ کارروائی کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔اداکارہ نور کے شوہر ولی حامد نے خلع کے دعوے کے خلاف سول عدالت سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں یکطرفہ کارروائی کو چیلنج کیا گیا ہے۔
ولی حامد کا موقف ہے کہ وہ نور کو طلاق نہیں دینا چاہتے۔ عدالت کوئی بھی حکم دینے سے پہلے ان کا موقف بھی سنے۔ انھوں نے کہاکہ انھیں اپنی بیوی نور سے بہت پیارہے۔
ولی حامد نے خلع کے دعوے کا جواب جمع کرایا نہ ہی خود پیش ہو رہے تھے جس پر عدالت نے یکطرفہ کارروائی کا حکم دیا تھا۔