حکمران جماعت کی آمدن کم اور اخراجات زیادہ، اثاثوں کی تفصیلات جاری

 حکمران جماعت کی آمدن کم اور اخراجات زیادہ، اثاثوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کے مالی اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ حکمران لیگ کی سال 2015 میں آمدن 1 کروڑ 65 لاکھ جبکہ اخراجات 4 کروڑ روپے سے زائد ہیں۔

پیپلز پارٹی کی آمدن 2 کروڑ روپے اور اخراجات 12 کروڑ روپے سے زائد ہیں۔ پارٹی نے 10 کروڑ روپے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کو منتقل کر دیے۔ پارلیمنٹرین کا بینک بیلنس 20 کروڑ سے زیادہ ہو گیا۔

پی ٹی آئی نے سال 2015 میں 36 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کئے جبکہ پارٹی 15 کروڑ سے زائد اثاثوں کی مالک ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 75 لاکھ، مسلم لیگ ق 5 کروڑ، جماعت اسلامی 10 کروڑ، اے این پی 2 کروڑ 82 لاکھ جبکہ عوامی تحریک 11 لاکھ 34 ہزار سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں