سام سنگ پر 11.60ملین ڈالر کا جرمانہ

سام سنگ پر 11.60ملین ڈالر کا جرمانہ

بیجنگ: چین کی عدالت نے پیٹنٹ قوانین کی خلاف ورزی پر جنوبی کوریا کی سام سنگ الیکٹرانکس کو 11.60ملین ڈالر ٞکا جرمانہ کر دیا ہے۔

چینی موبائل اور الیکٹرانک ساز کمپنی ہوواوے نے گزشتہ سال مئی میں چین اور امریکی عدالتوں میں اپنے بیس کے قریب سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کی نقل کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے سام سنگ کے خلاف مقدمات دائر کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق چانزائو کی عدالت نے سام سنگ کو کہا ہے کہ وہ آئی پی قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور ہوواوے کو ایسے اقدامات سے کاروباری نقصان پہنچانے کے عوض اسے 11.60 ملین ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔

نیوویب ڈیسک< News Source